مولانا طیب قریشی کا محمود الحق حقانی کی تعزیت کیلئے حقانیہ کا دورہ

خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اوقاف، حج، مذہبی و اقلیتی امور مولانا طیب قریشی نے جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک نوشہرہ کا دورہ کیا ۔

جہاں انہوں نے بانی جامعہ حقانیہ مولانا عبد الحقؒ کے فرزند شہید مولانا سمیع الحق کے بھائی اور جامعہ کے مہتمم مولانا انوار الحق کے بھائی پروفیسر محمود الحق حقانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

 اس موقع پر جامعہ دارالعلوم حقانیہ کے مہتمم مولانا انوار الحق، نائب مہتمم مولانا راشد الحق، امیر جمعیت علمائے اسلام (س) عبد الحق ثانی اور دیگر لواحقین بھی موجود تھے۔

دریں اثناء مشیر اوقاف و مذہبی امور مولانا طیب قریشی نے سابق آرمی چیف جنرل (ریٹائرڈ) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور ان کی ملکی دفاع اور قومی سلامتی کے لیے سرانجام دی جانے والی نمایاں خدمات کو زبردست الفاظ میں سراہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مردان میں جرگے کے دوران فائرنگ، 2 سگے بھائی جاں بحق ، ہر آنکھ اشکبار

مولانا طیب قریشی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام مرحومین کی کامل مغفرت فرمائے انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور ان کے لواحقین و پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

Scroll to Top