واشنگٹن : امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایران کے خلاف مسلسل ساتویں رات بھی حملوں کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
سینٹ کام کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے خلاف حملوں کا ایک اور مرحلہ شروع کر دیا گیا ہے۔
CENTCOM launched a round of strikes against Iran at 3 p.m. ET today for the seventh consecutive night. The strikes are designed to continue degrading Iranian military capabilities at the Commander in Chief’s direction.
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 17, 2026
بیان کے مطابق یہ کارروائیاں امریکی کمانڈر اِن چیف کی ہدایت پر کی جا رہی ہیں، جن کا مقصد ایرانی فوجی صلاحیتوں کو مزید کمزور کرنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے، جبکہ امریکی حملے ساتویں روز میں داخل ہو چکے ہیں۔ امریکی فورسز کی جانب سے مختلف ایرانی علاقوں میں کارروائیاں جاری رکھنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران سے کشیدگی برقرار، ٹرمپ اب بھی سفارت کاری کیلئے تیار، وائٹ ہاؤس
دوسری جانب ایران نے بھی خطے میں موجود امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق قطر میں موجود امریکی العدید ایئر بیس کو بھی ہدف بنایا گیا، جہاں امریکی تنصیب کے ریڈار سسٹم اور فضائی ایندھن فراہم کرنے والے طیاروں کو نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث خطے کی صورتحال مسلسل تشویشناک ہوتی جا رہی ہے، جبکہ دونوں جانب سے کارروائیوں اور بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔





