مسلسل غیر حاضری مہنگی پڑ گئی، بالآخرعدالت نے عمر ایوب کیخلاف اہم فیصلہ سنا دیا

مسلسل غیر حاضری مہنگی پڑ گئی، بالآخرعدالت نے عمر ایوب کیخلاف اہم فیصلہ سنا دیا

Pakistan SCO Summit 2026

عدالت نے عمر ایوب کی گرفتاری کے لیے دائمی وارنٹ جاری کر دیے، مقدمہ اب قانونی کارروائی کے اگلے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کے خلاف اہم قانونی کارروائی کرتے ہوئے انہیں اشتہاری قرار دے دیا اور دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے کی۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق مسلسل طلبی کے باوجود عمر ایوب عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس پر عدالت نے انہیں اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کی گرفتاری کے لیے دائمی وارنٹ جاری کرنے کا حکم دیا۔

یاد رہے کہ عمر ایوب کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں 26 نومبر کے احتجاج کے دوران دفعہ 144 کی مبینہ خلاف ورزی اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

عدالت کے تازہ فیصلے کے بعد مقدمے کی قانونی کارروائی آئندہ مراحل میں داخل ہو گئی ہے، جبکہ متعلقہ اداروں کی جانب سے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top