کوئٹہ کے نواحی علاقے مستونگ روڈ پر صبح سویرے افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں 2 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ۔

صوابی : تمباکو کے کھیت میں کام کے دوران ہیٹ اسٹروک سے بزرگ جاں بحق

Pakistan SCO Summit 2026

استخار احمد یوسفزئی

خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں شدید گرمی اور لو کے باعث تمباکو کے کھیت میں کام کرنے والا ایک 65 سالہ بزرگ شدید گرمی کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ریسکیو 1122 صوابی کے مطابق یہ واقعہ ملک آباد کے علاقے جہگنات میں پیش آیا جہاں 65 سالہ رحمت خان اپنے کھیت میں کام کر رہے تھے کہ اچانک ہیٹ اسٹروک کا شکار ہو کر بے ہوش ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 صوابی کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، تاہم بزرگ موقع پر ہی جان کی بازی ہار چکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : لوئر دیر اور مہمند میں خوفناک ٹریفک حادثات، درجنوں مسافر زخمی

ریسکیو ٹیم نے ضروری کارروائی کے بعد مرحوم کی میت کو قانونی ضابطے کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top