ارجنٹینا یا اسپین،کس کا پلڑا بھاری؟کھیل کے میدان سے شائقین کیلئے اہم خبرآگئی

ارجنٹینا یا اسپین،کس کا پلڑا بھاری؟کھیل کے میدان سے شائقین کیلئے اہم خبرآگئی

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فائنل آج کھیلا جائے گا، جہاں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا اور یورپی چیمپئن اسپین عالمی اعزاز کے حصول کے لیے نیوجرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے۔

یہ مقابلہ کئی حوالوں سے تاریخی حیثیت رکھتا ہے، جہاں ایک طرف ارجنٹینا کی خطرناک اٹیک لائن ہے جس نے ٹورنامنٹ میں اب تک 19 گول اسکور کیے ہیں، جبکہ دوسری جانب اسپین کی مضبوط دفاعی حکمت عملی ہے، جس نے پورے ایونٹ میں صرف ایک گول برداشت کیا۔

ورلڈ کپ کی تاریخ میں تقریباً 60 برس بعد پہلی بار جنوبی امریکا اور یورپ کے موجودہ چیمپئنز ایک دوسرے کے خلاف فائنل میں مدمقابل ہوں گے، جس نے اس مقابلے کی اہمیت مزید بڑھا دی ہے۔

فائنل میں سب کی نظریں ارجنٹینا کے 39 سالہ اسٹار لیونل میسی اور اسپین کے 19 سالہ نوجوان کھلاڑی لامین یامال پر مرکوز ہوں گی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یامال کئی بار میسی کو اپنا آئیڈیل قرار دے چکے ہیں اور اب وہ پہلی مرتبہ اپنے ہیرو کے خلاف ورلڈ کپ فائنل میں میدان میں اتریں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 16 مقابلے ہو چکے ہیں، جن میں اسپین نے 6 جبکہ ارجنٹینا نے بھی 6 میچز میں کامیابی حاصل کی، جبکہ 2 مقابلے برابر رہے۔ ورلڈ کپ میں دونوں کا سامنا صرف ایک بار 1966 میں ہوا تھا، جس میں ارجنٹینا نے اسپین کو 1-2 سے شکست دی تھی۔

عالمی کپ ٹائٹلز کے لحاظ سے ارجنٹینا کا پلڑا بھاری ہے، جو 1978، 1986 اور 2022 میں تین مرتبہ عالمی چیمپئن بن چکا ہے، جبکہ اسپین نے 2010 میں پہلی اور واحد بار ورلڈ کپ ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

ٹورنامنٹ میں اسپین کی جانب سے میکل اویارزابال 5 گول کے ساتھ نمایاں ہیں، جبکہ روڈری نے مڈفیلڈ میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔ دوسری جانب لیونل میسی 8 گول اور 4 اسسٹ کے ساتھ ارجنٹینا کے لیے سب سے بڑا خطرہ ثابت ہوئے ہیں۔

اعداد و شمار پر مبنی اوپٹا سپر کمپیوٹر نے اسپین کے عالمی چیمپئن بننے کے امکانات 59.46 فیصد جبکہ ارجنٹینا کے مسلسل دوسری بار ٹائٹل جیتنے کے امکانات 40.54 فیصد قرار دیے ہیں۔

دونوں ٹیموں کے کوچز نے فائنل سے قبل شاندار مقابلے کی توقع ظاہر کی ہے۔ اگر مقررہ 90 منٹ میں میچ برابر رہا تو اضافی وقت کھیلا جائے گا، جبکہ فیصلہ نہ ہونے کی صورت میں عالمی چیمپئن کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ سے ہوگا۔

Scroll to Top