بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا ’آپریشن شعبان‘ کامیابی سے جاری ہے جبکہ مقامی عوام نے فورسز کے ساتھ کامل یکجہتی اور ہر ممکن تعاون کا اعادہ کیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے سے تمام قسم کے فتنو ں اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ آپریشن بلا تعطل جاری رہے گا۔
فورسز نے حساس علاقوں میں پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے سرچ آپریشنز تیز کر دیے ہیں۔
دوسری جانب زیارت کے مقامی معتبرین اور غیور عوام نے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل یکجہتی کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ علاقے میں پائیدار امن کی بحالی کے لیے اپنی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ہم دہشتگردی کیخلاف سیسہ پلائی دیوارکی طرح کھڑےرہیں گے،بلاول بھٹو
مقامی عمائدین کا کہنا تھا کہ ملک و قوم کی خاطر فورسز کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں اور وہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہر طرح کا تعاون اور قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔





