پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا پریکٹس میچ بغیر نتیجے کے ختم

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جانے والا چار روزہ پریکٹس میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا۔

پریکٹس میچ میں پاکستان نے پہلی اننگز میں 455 رنز اسکور کیے جبکہ دوسری اننگز میں 219 رنز بنائے۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 279 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے بولنگ میں محمد علی نمایاں رہے جنہوں نے 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عامر جمال اور علی عثمان نے 2، 2 اور محمد عباس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے شروع ہوگا۔

پہلا روز:

چار روزہ پریکٹس میچ کے پہلے روز بارش کے باعث کھیل جلد ختم کرنا پڑا۔ پاکستان نے پہلے دن 60.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے۔ شان مسعود نے 70 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ اذان اویس 78 اور بابر اعظم 14 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ امام الحق 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

دوسرا روز:

کھیل کے دوسرے روز کے اختتام پر پاکستان نے 137 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 455 رنز بنا لیے۔ بابر اعظم اور اذان اویس نے شاندار سنچریاں اسکور کرنے کے بعد ریٹائرڈ آؤٹ لیا، جبکہ عبداللہ فضل 50 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : کم آمدنی والے خاندانوں کیلئے خوشخبری، مفت سولر سسٹم کی فراہمی کا اعلان

دوسرے روز شان مسعود نے 70، سلمان علی آغا نے 46، عامر جمال نے 22 اور امام الحق نے 10 رنز بنائے، جبکہ محمد رضوان 42 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

تیسرا روز:

میچ کے تیسرے روز کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے محمد علی نے 3، عامر جمال اور علی عثمان نے 2، 2 جبکہ محمد عباس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

چار روزہ پریکٹس میچ مکمل ہونے کے باوجود دونوں ٹیموں میں سے کوئی فاتح قرار نہ پا سکا۔

Scroll to Top