خیبر پختونخوا ،صوابی سے افسوسناک خبرآگئی ، ہر آنکھ آشکبار

صوابی میں افسوسناک واقعہ، فائرنگ سے 35 سالہ نوجوان جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے کے دوران 35 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

واقعہ صوابی کے علاقے کرنل شیر کلی میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان عالمگیر شدید زخمی ہوا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی، جہاں نوجوان کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق شخص کی میت تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کالوخان منتقل کر دی، جہاں پوسٹ مارٹم کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر پیش آیا، تاہم قتل کی اصل وجہ اور ملوث افراد کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

واقعے کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ پولیس اور متعلقہ ادارے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے لائی جائیں گی۔

Scroll to Top