اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں، کویتی وزیر خارجہ آج پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں، کویتی وزیر خارجہ آج پاکستان پہنچیں گے

کویت کے وزیر خارجہ دو روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے، جہاں وہ پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کویتی وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے باضابطہ مذاکرات کریں گے۔ ملاقات میں پاکستان اور کویت کے درمیان دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون کے فروغ اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دفتر خارجہ کے مطابق کویتی وزیر خارجہ کی پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، جن میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق کویتی وزیر خارجہ کا یہ دورہ پاکستان اور کویت کے دیرینہ تعلقات میں مزید بہتری اور تعاون کے نئے مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top