عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی، برینٹ کروڈ 89.29 ڈالر فی بیرل پر آگیا

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باوجود عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ کی قیمت 1.45 ڈالر فی بیرل کمی کے بعد 89.29 ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 85 سینٹ کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد امریکی تیل 83.61 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہونے لگا۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز کے انتظام سے متعلق ممکنہ معاہدے کے لیے تجاویز کے تبادلے کے بعد مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں پر دباؤ دیکھا گیا اور قیمتوں میں کمی واقع ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: رات 12 بجتے ہی پٹرول کا نیا ریٹ لاگو کرنے کی تیاریاں

دوسری جانب پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 9 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 336 روپے 15 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 42 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 393 روپے 4 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔

Scroll to Top