آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلانیہ جاری کر دیا ہے جس کے تحت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کی گئی ہے۔
نئے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کے نئے نرخوں کا اطلاق یکم اگست سے 3 اگست تک کے لیے ہو گا۔
اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 66 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہےجس کے بعد اس کی نئی قیمت 393.04 روپے سے کم ہو کر 392.38 روپے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔
دوسری جانب پیٹرول کی قیمت میں 12 پیسےفی لیٹر کی معمولی کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 336.15 روپے سے گھٹ کر 336.03 روپے فی لیٹر پر آ گئی ہے۔





