کامن ویلتھ گیمز،پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم جیولن تھرو کے فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئے

کامن ویلتھ گیمز،پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم جیولن تھرو کے فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئے

کامن ویلتھ گیمز کے جیولن تھرو مقابلے میں پاکستان کے ارشد ندیم  ٹائٹل کا دفاع کرنے میں ناکام رہے اور میڈل کی دوڑ سے باہر ہو گئے ۔
گلاسگو میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں جیولن تھرو کے فائنل میں فائنل میں مجموعی طور پر 12 ایتھلیٹس شریک تھے۔ ارشد ندیم کی پہلی تھرو فاؤل قراردی گئی، جبکہ دوسری کوشش میں انہوں نے 77.41 میٹر کی تھرو کرکے ایک وقت میں پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ تاہم دیگر کھلاڑیوں بہتر کارکردگی کے باعث ان کی پوزیشن تنزلی کا شکار ہوئی۔نمبر پر رہے اور ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام ہو گئے ۔

ارشد ندیم نے تیسری کوشش میں 75.39 میٹر کی تھرو کی، جو انہیں اگلے مرحلے میں پہنچانے کے لیے کافی ثابت نہ ہو سکی، مقابلے کے قوانین کے مطابق ابتدائی تین تھروز کے بعد صرف ٹاپ آٹھ ایتھلیٹس ہی مزید تین تھروز کے لیے کوالیفائی کرتے ہیں ۔

دوسری جانب سری لنکا کے رمیش تھرنگا نے 89.75 میٹر کی شاندار تھرو کے ساتھ پہلی پوزیشن سنبھال لی، جبکہ بھارت کے نیرج چوپڑا 85.83 میٹر کی سیزن بیسٹ تھرو کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ ارشد ندیم دفاعی چیمپئن کے طور پر طلائی تمغے کا دفاع کرنے میدان میں اترے تھے، تاہم اس بار وہ ابتدائی مرحلہ ہی عبور نہ کر سکے۔

Scroll to Top