سپارکو اور محکمہ موسمیات نے ربیع الاول کے چاندکی پیشگوئی کردی

پاکستان کے قومی خلائی تحقیق کے ادارے سپارکو اور محکمہ موسمیات نے ربیع الاول 1448 ہجری کے چاند کی متوقع رویت کے حوالے سے الگ الگ اعلامیے جاری کر دیے ہیں۔

سپارکو کے مطابق ربیع الاول کے چاند کی پیدائش 12 اگست کو رات 10 بج کر 37 منٹ پر ہونے کا امکان ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 13 اگست کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی ممکنہ عمر تقریباً 20 گھنٹے 53 منٹ ہوگی جبکہ پاکستان کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب قمر کے درمیان تقریباً 32 منٹ کا وقفہ ہوگا۔

سپارکو نے واضح کیا ہے کہ کم عمر اور کم فاصلے کے باعث 13 اگست کی شام ربیع الاول کا چاند انسانی آنکھ یا دوربین سے نظر نہیں آسکے گا۔

سپارکو اور محکمہ موسمیات دونوں کی سائنسی پیشگوئیوں کے مطابق یکم ربیع الاول 15 اگست بروز ہفتہ کو ہونے کا قومی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل 15 سے 25 روپے تک سستا ہونے کا امکان

اس حساب سے مبارک دن 12 ربیع الاول یعنی عید میلاد النبی ﷺ 26 اگست بروز بدھ کو ہونے کی توقع ہے۔ تاہم چاند کی رویت اور نئے اسلامی مہینے کے آغاز کا حتمی رسمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

Scroll to Top