بہاولپور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ انتقال کر گئے۔ اہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ کئی ہفتوں سے علیل تھے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق ملک محمد اقبال چنڑ کو برین ہیمرج ہوا تھا، جس کے بعد ان کا آپریشن بھی کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا رکنِ قومی اسمبلی ملک اقبال چنڑ کے انتقال پر اظہارِ افسوس
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے رکنِ قومی اسمبلی اور سابق ممبر پنجاب اسمبلی ملک اقبال چنڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے مرحوم کی سیاسی، سماجی اور عوامی خدمات کو خراجِ…
— PMLN Punjab (@PMLNPunjabPk) August 1, 2026
مرحوم ملک محمد اقبال چنڑ کا شمار بہاولپور کی اہم سیاسی شخصیات میں ہوتا تھا۔ وہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے جبکہ ان کے صاحبزادے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : تابوت نہیں، ایک المیہ منظر: شانگلہ میں مزدوروں کی میتوں کی منتقلی پر غم و غصہ
ملک محمد اقبال چنڑ کے انتقال کی خبر پر سیاسی و سماجی حلقوں میں افسوس کی لہر دوڑ گئی، جبکہ مختلف رہنماؤں کی جانب سے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
اہل خانہ کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ آج بروز ہفتہ یکم اگست شام 6 بجے بہاولپور کے ڈرنگ اسٹیڈیم میں ادا کی جائے گی۔





