مشہور ٹک ٹاکر بخت رحمان اور ان کے بھائی گرفتار، مقدمہ درج

شہزاد نوید

برسوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے رہائشی مشہور ٹک ٹاکر بخت رحمان اور ان کے بھائی نصیب رحمان کو ٹک ٹاک پر مبینہ طور پر نازیبا الفاظ کے استعمال اور فحش مواد پھیلانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے دونوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق بخت رحمان اور ان کے بھائی نصیب رحمان کی ایما پر ٹک ٹاک پر پیسے کمانے کے لیے لائیو سیشن کے دوران فحش الفاظ استعمال کیے جا رہے تھے۔

عوامی شکایات پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو حراست میں لے لیا۔

ٹک ٹاکر بخت رحمان اور ان کے بھائی نصیب رحمان کے خلاف پولیس کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے جس میں دفعہ 294 اور دفعہ 109 شامل ہیں۔ پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد دونوں ملزمان کو جیل منتقل کر دیا۔

Scroll to Top