آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے ووٹرز کی بڑی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ کے وقت میں ایک گھنٹے کی توسیع کر دی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق، مظفرآباد ڈویژن میں اب پولنگ شام 6 بجے تک جاری رہے گی، جبکہ اس سے قبل پولنگ کا مقررہ وقت شام 5 بجے تک تھا۔
کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹرز کی زیادہ تعداد اور سہولت کے پیشِ نظر یہ فیصلہ کیا گیا تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر اسمبلی انتخابات: ایل اے 27 کا ملتوی الیکشن 4 اگست کو ہوگا، چیف الیکشن کمشنر کا اعلان
واضح رہے کہ مظفرآباد ڈویژن کے ووٹرز اب شام 6 بجے تک اپنا ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔





