وفاقی وزیر امیر مقام نے پیپلز پارٹی کے دھاندلی کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں صدر اور وزیراعظم پیپلز پارٹی کے ہیں، تو پھر دھاندلی کیسے ہو گئی؟
اپنے بیان میں امیر مقام نے کہا کہ الزام تراشی کے بجائے عوام سے پوچھا جائے کہ انہوں نے ووٹ کیوں نہیں دیے۔ عوام کے فیصلے کو کھلے دل سے تسلیم کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ میرپور ڈویژن کے عوام نے مسلم لیگ ن کو کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیا۔ امیر مقام کا کہنا تھا کہ بغیر ثبوت دھاندلی کے الزامات لگانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، بلیم گیم کی سیاست ترک کرنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر اسمبلی انتخابات: ایل اے 27 کا ملتوی الیکشن 4 اگست کو ہوگا، چیف الیکشن کمشنر کا اعلان
واضح رہے پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے آزاد کشمیر انتخابات میں مبینہ بے ضابطگیوں پر الیکشن کمیشن سے کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔
انہوں نے الزام لگایا کہ بعض پولنگ اسٹیشنز پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے حملے کیے اور انتخابی عمل میں مداخلت کی۔ نیئر بخاری نے کہا کہ ایسے نتائج تسلیم نہیں کیے جائیں گے، جبکہ عوامی رائے پیپلز پارٹی کے حق میں ہے۔





