پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو واضح پیغام، مسلح افواج ہر دم تیار

اسلام آباد: یومِ آزادی کے موقع پر مسلح افواج پاکستان نے وطن عزیز کی سلامتی، خودمختاری، امن اور ترقی کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی دفاع اور قوم کی حفاظت ان کی اولین ذمہ داری ہے۔

مسلح افواج کے جوانوں نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے وہ ہر وقت چوکس اور تیار ہیں۔

دشوار گزار پہاڑی علاقوں سے لے کر ملک کے مختلف محاذوں تک پاک فوج کے جوان دشمن کے سامنے مضبوط حصار کی صورت میں موجود ہیں اور وطن کے دفاع کے لیے کسی بھی وقت اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

جوانوں کا کہنا تھا کہ ملک میں امن و امان کے قیام، قومی ترقی اور خوشحال پاکستان کے خواب کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بھی وہ اپنا کردار بھرپور انداز میں جاری رکھیں گے۔

ان کے مطابق وہ صرف پاکستان کی سرزمین کے محافظ ہی نہیں بلکہ ملک کے روشن مستقبل اور عوام کے خوابوں کے نگہبان بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یوم آزادی کے موقع پر مری جانے کے خواہشمند سیاح ہوجائیں ہوشیار،بڑی خبر آگئی

مسلح افواج نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملکی دفاع کے لیے وہ ہر وقت موجود ہیں اور اپنی آخری سانس تک پاکستان کو محفوظ، مضبوط اور ناقابلِ تسخیر رکھنے کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے۔

جوانوں نے کہا کہ پاکستان ان کی پہچان ہے، وطن کا دفاع ان کا فرض جبکہ ملک و قوم کی خدمت ان کے لیے باعثِ فخر ہے۔

یومِ آزادی کے موقع پر مسلح افواج کے جوانوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ وطن کی سلامتی، خودمختاری اور امن کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی سے ادا کرتے رہیں گے۔

ملکی سرحدوں کے محافظ اور پاکستان کو ناقابلِ تسخیر بنانے کے لیے مصروفِ عمل مسلح افواج کے جوان پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔

Scroll to Top