مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کیساتھ بات چیت جاری ہے ، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی، نہ کھلی تو سخت فوجی کاروائی کریں گے، آئندہ 48 گھنٹوں میں سب واضح ہو جائے گا ۔
امریکی شہر لاس ویگاس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کیساتھ مذاکرات کے حوالے سے بات چیت جاری ہے، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی ۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کسی صورت ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا ،پہلے مرحلے میں آبنائے ہرمز اور دوسرے مرحلے میں ایران کے ایٹممی پروگرام پر بات ہوگی ۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر کا قطر کے امیر سے رابطہ، خطے میں کشیدگی کم کرنے اور سفارتی کوششوں پر اتفاق
ان کا کہنا تھا کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں سب واضح ہو جائے گا ،آبنائے ہرمزنہ کھلی تو سخت فوجی کارروائی کریں گے ،ایران سے ڈیل کرنا چاہتا ہوں کیونکہ لوگوں کو مارنا نہیں چاہتا ،ایران سے بات چیت جاری ہے ، دیکھیں کیا ہوتا ہے ۔





