انگلینڈ کے مایاناز بیٹر جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی 20کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
دی ہنڈرڈ کے معرکے میں مانچسٹر سپر جائنٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے بٹلر نے ویلش فائر کے خلاف چھکوں کی برسات کر کے یہ تاریخی سنگ میل عبور کیا۔
واضح رہے کہ دی ہنڈرڈ فارمیٹ کی اننگز 20 اوورز کے مساوی ہونے کی وجہ سے اس کے رنز کو ٹی ٹوئنٹی ریکارڈز میں شمار کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ساجد خان کی جادوئی باؤلنگ، دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی
اپنے بیان میں جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ مجھے اس کامیابی پر فخر ہے،جب آپ کی فارم خراب ہو تو دو ہی راستے ہوتے ہیں کہ یا تو ہمت ہار دیں یا پھر دوبارہ واپسی کا جنون دکھائیں ۔
میچ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے جوز بٹلر کا کہنا تھا کہ ’ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں دنیا میں سب سے زیادہ رنز بنانا واقعی ایک شاندار اور فخر کا لمحہ ہے، یقیناً ایک دن کوئی نہ کوئی اس ریکارڈ کو توڑ دے گا۔





