خیبر پختونخوا میں مون سون بارشوں سےمزیدجانی و مالی نقصانات کی تفصیلات جاری

خیبر پختونخوا میں مون سون بارشوں سےمزیدجانی و مالی نقصانات کی تفصیلات جاری

خیبر پختونخوا میں 29 جولائی سے اب تک کے دوران صوبہ میں ہونے والی تیز بارشوں اور فلش فلڈ سے گھروں کی چھتیں و دیواریں گرنے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 2 مرد، 3 خواتین اور 4 بچے جبکہ زخمیوں میں 1 مرد، 2 خواتین اور 4 بچے شامل ہے،تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث 29 جولائی سے اب تک 103 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 64 گھروں کو جزوی جبکہ 39 گھر مکمل منہدم ہوئے۔

  یہ بھی پڑھیں:   تیز بارشیں اور فلش فلڈ، خیبرپختونخوا میں 12 افراد جاں بحق، 14 زخمی

پی ڈی اییم اے کے مطابق یہ حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع ایبٹ آباد، سوات، بونیر، خیبر، چترال لوئر، دیر لوئر، مانسہرہ، مردان، پشاور، شانگلہ، صوابی، دیر اپر اور کوہستان اپر میں پیش آئے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے آپس میں رابطے میں ہیں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت۔ ڈی جی پی ڈی ایم اےپی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے۔

Scroll to Top