متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کےلیے بڑی خوشخبری

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مقیم پاکستانی شہریوں کے لیے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے خصوصی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نادرا کے اعلامیے کے مطابق، وہ تمام پاکستانی شہری جنہیں نئی شناختی دستاویزات کا حصول درکار ہے یا وہ اپنی موجودہ دستاویزات میں کسی قسم کی تبدیلی یا تجدید (رینیو) کروانا چاہتے ہیں انہیں کہیں دور جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی اور یہ سہولت ان کی دہلیز کے قریب تر فراہم کی جا رہی ہے۔

اس سلسلے میں نادرا کی موبائل رجسٹریشن ٹیم پاکستان قونصلیٹ کی ٹیم کے ہمراہ یو اے ای کا خصوصی دورہ کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بجلی صارفین کےلیے ایک اور بری خبر، فی یونٹ بجلی 75 پیسے مہنگی کر دی گئی

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نادرا کی موبائل رجسٹریشن ٹیم ہفتہ (8 اگست) کو مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ’’الاسماء ٹرانسپورٹ اینڈ کمپنی، الہیل روڈ، فجیرہ‘‘ میں کیمپ قائم کرے گی جہاں شہری آ کر اپنی رجسٹریشن اور شناختی کارڈ سے متعلق تمام مراحل آسانی سے مکمل کروا سکتے ہیں۔

Scroll to Top