بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن رد الفتنہ 3 کامیابی سے جاری ہے ، حضدار کے علاقے میں کامیاب کارروائی کے دوران 8 دہشتگردوں کو ان کے انجام تک پہنچا دیا گیا ۔
خضدار : آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خضدار کے علاقے گریشہ میں بی ایل اے کی جعلی وڈیوز برگیڈ کا سکیورٹی فورسز سے سامنا ہوا ۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن ردالفتنہ 3: بلوچستان کے علاقے زیارت اور شارگ میں فورسز کی بڑی کارروائیاں، دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ
سیکیورڑی فورسز کی کامیاب کارروائی میں 8 دہشتگرد جہنم واصل کردئے گئے، بی ایل اے کے کارندے حملے کی جعلی وڈیوز کے بعد فتح کی وڈیوز بنانے میں مصروف تھے، واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ردالفتنہ کامیابی سے جاری ہے ، ان کارروائیوں میں اب تک متعدد دہشتگرد جہم واصؒ کئے جا چکے ہیں ۔





