سیکیورٹی فورسز نے “آپریشن ردالفتنہ 3” کے تحت بلوچستان کے علاقے شارگ اور زیارت میں دہشت گردوں کے خلاف مؤثر اور ٹارگٹڈ کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے شارگ اور زیارت کے پہاڑی علاقوں میں دہشت گردوں کے متعدد خفیہ ٹھکانوں اور کمین گاہوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا جبکہ وہاں سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں جاری اس وسیع پیمانے کے آپریشن کے نتیجے میں اب تک فتنہ الہندوستان کے متعدد دہشت گرد جہنم واصل کیے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آپریشن ردالفتنہ 3: قلات اور مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،فتنہ الہندوستان اورفتنہ الخوارج کے 25 دہشت گرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز کا عزم ہے کہ علاقے سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک کلیئرنس آپریشن بلا تعطل جاری رہے گا۔





