کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے حوالے سے ایک انتہائی تشویشناک اور ہولناک انکشاف سامنے آیا ہے کہ یہ دہشتگرد تنظیم معصوم اور سادہ لوح بلوچ لڑکیوں کو اپنے جھوٹے جال میں پھنساتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق بی ایل اے کے کارندے پہلے ان لڑکیوں کو ورغلا کر اعتماد حاصل کرتے ہیں، پھر ان کے ساتھ زیادتی کی ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتے ہیں۔
ان ویڈیوز کو بنیاد بنا کر ان مجبور لڑکیوں کو اپنے ہی لوگوں کے خلاف خودکش حملے کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے، انکار کی صورت میں ان کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا یا عام کرنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : آپریشن ردالفتنہ 3 کامیابی سے جاری، سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی،ضلع نوشکی میں بی ایل اے کا حملہ ناکام، 7 کارندے جہنم واصل
اس طرح کے سفاکانہ ہتھکنڈوں کی وجہ سے سینکڑوں لڑکیاں اس ظالم چنگل میں پھنس چکی ہیں، جنہیں اس خوفناک دلدل سے آزاد کروانے اور بحفاظت بازیاب کرانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کی شدید ضرورت ہے۔





