آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ میں می سلورڈل جیت کرپاکستان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرکے پاکستان ایشیا کا پہلا ملک بن گیا ۔
پرتگال میں آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ کے اوور 45 کا فائنل پاکستان اور ٹاپ سیڈ اسپین کے درمیان کھیلا گیا،سنگلز اور ڈبلز میں مقابلہ ایک ایک سے برابر ہونے کے بعد فیصلہ کن سنگل میں اسپین کے فرانسسکو مارٹینز بائنا نے پاکستان کےعقیل خان کو 6-4، 6-2 سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ٹیسٹ سکواڈ ویسٹ انڈیز سے انگلینڈ پہنچ گیا
پاکستان نے امریکا، کینیڈا، میزبان پرتگال اور سویڈن کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی،چیمپئن شپ میں 30 سے زائد ممالک اور 300 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔
واضح رہے کہ ایونٹ کے ماسٹر کپ میں میڈل جیتنے والا پاکستان ایشیا کا واحد ملک ہے۔





