عید میلادالنبیﷺ کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی، سرکاری تعطیل کا اعلان بھی ہوگیا

عید میلادالنبیﷺ کی آمد کے حوالے سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں تعطیلات سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

پاکستان میں محکمہ موسمیات نے ربیع الاول 1448 ہجری کے چاند کی رویت کے حوالے سے پیشگوئی کی ہے جبکہ حکومت پاکستان پہلے ہی سال 2026 کے لیے سرکاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کرچکی ہے۔

محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق 13 اگست کی شام ربیع الاول کا چاند نظر آنے کے امکانات نہیں ہیں، یکم ربیع الاول 15 اگست بروز ہفتہ ہونے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں 12 ربیع الاول 26 اگست بروز بدھ کو ہونے کی توقع ہے، تاہم ربیع الاول کے آغاز اور عید میلادالنبیﷺ کی تاریخ کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

حکومت پاکستان کے جاری کردہ تعطیلات کے شیڈول کے مطابق 25 اگست بروز منگل عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ایک ساتھ تین چھٹیاں، پاکستانی عوام کے لیے بڑی خوشخبری

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی حکومت نے بھی نبی کریم حضرت محمدﷺ کے یوم ولادت کے موقع پر 28 اگست 2026 بروز جمعہ کو سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لیے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

Scroll to Top