شمالی وزیرستان میں رات کے اوقات میں عوامی نقل و حرکت پر پابندی عائد

شمالی وزیرستان کے عوام ہوشیار،رات کے اوقات میں نقل و حرکت پر پابندی عائد

خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں خراب امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر  رات کے اوقات میں عوامی نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق شمالی وزیرستان میں روزانہ رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک عوامی نقل و حرکت محدود رہے گی، فیصلے پر پابندی کا اطلاق آج 10 اگست سے کیا جا چکا ہے۔

انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ پابندی کے اوقات میں غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور جاری احکامات پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں ۔

 یہ بھی پڑھیں : شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ، عوام کے نقل وحرکت پر پابندی

 

 ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ رات کے اوقات میں نقل و حرکت محدود کرنے کا مقصد علاقے میں امن و امان برقرار رکھنا اور سکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانا ہے، عوام سے تعاون کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

Scroll to Top