پشاورمیں پولیس کی کارروائی، جعلی کرنسی کے لین دین میں ملوث ملزم گرفتار

پشاور،تھانہ غربی پولیس کی کارروائی، جعلی کرنسی کے لین دین میں ملوث ملزم گرفتار

پشاورمیں تھانہ غربی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جعلی کرنسی کے لین دین میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک لاکھ 13 ہزار جعلی پاکستانی کرنسی برآمد کئے گئے ۔

پشاور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے صدر کے مختلف بازاروں میں جعلی کرنسی کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے جعلی پاکستانی کرنی برآمد کی ۔

گرفتار ملزم کا تعلق ناصرباغ سے ہے جوکہ صدر میں سادہ لوح شہریوں سے سودا سلف خریدنے کے بعد جعلی کرنسی تھما کر رفو چکر ہو جاتا تھا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے ملزم کو صدر روڈ بلور پلازہ کے قریب گرفتار کرلیا گیا

 یہ بھی پڑھیں: پشاورکے تھانہ آغا میر جانی شاہ پولیس کی کارروائی، غیر قانونی اسلحے سمیت 8 ملزمان گرفتار

ملزم کے قبضے سے ایک لاکھ 13 ہزار روپے جعلی پاکستانی کرنسی بھی برآمد کرلی گئی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Scroll to Top