لندن: پاکستان کے دورۂ انگلینڈ کے دوران پی سی سی سلیکٹ الیون کے خلاف شیڈول ٹیسٹ وارم اپ میچ کے دورانیے میں تبدیلی کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی سی سی سلیکٹ الیون اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ کو چار کے بجائے تین روز تک محدود کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
کینٹ کرکٹ کے مطابق بیِکنہَم کے کاؤنٹی گراؤنڈ میں ہونے والا وارم اپ میچ اب جمعرات 13 اگست سے شروع ہوگا اور ہفتہ 15 اگست تک جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں : نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ، ان کی ترقی ہی روشن مستقبل کی ضمانت ہے: صدر مملکت اور وزیراعظم
یہ میچ پہلے بدھ 12 اگست سے چار روزہ مقابلے کے طور پر شیڈول تھا، تاہم شیڈول میں تبدیلی کے بعد پہلے روز کا کھیل ختم کردیا گیا ہے۔
انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ بدھ کے میچ کے لیے خریدے گئے تمام ٹکٹوں کی مکمل رقم آنے والے دنوں میں واپس کردی جائے گی۔
دوسری جانب جمعرات 13، جمعہ 14 اور ہفتہ 15 اگست کے لیے پہلے سے خریدے گئے ٹکٹ بدستور قابلِ استعمال ہوں گے۔





