سوات میں رکشہ حادثے کا شکار، بچوں اور خواتین سمیت 7 افراد زخمی

شہزاد نوید

سوات: خوازہ خیلہ کے علاقے میاندم میں رکشہ حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم سے میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔

ریسکیو اہلکاروں نے حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

یہ بھی پڑھیں : موٹروے ایم 3 پر مسافر بس اور مزدا میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی

بعد ازاں زخمیوں کو مزید طبی علاج کے لیے خوازہ خیلہ ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

حادثے کی مزید تفصیلات اور اس کی وجوہات سے متعلق معلومات سامنے نہیں آسکیں۔

Scroll to Top