کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن ’’ردالفتنہ 3‘‘ کے دوران سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں مجموعی طور پر 19 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق 12 اگست 2026 کو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری رہا۔
ذرائع کے مطابق قابلِ اعتماد انٹیلی جنس اطلاع پر قلات کے علاقے روڈینجو کراس میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جہاں گاڑی میں سوار 5 دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔ کارروائی کے دوران تمام 5 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔
دوسری کارروائی خضدار کے علاقے کنارو میں کی گئی، جہاں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن شروع کیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : آپریشن رد الفتنہ 3 :خضدار کےعلاقےساسول گیسٹ ہاؤس کے قریب سیکیورٹی فورسز کی آرٹلری شیلنگ، بدحواسی میں خوارج کی آپس میں فائرنگ
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سوراب میں بھی مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جہاں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 10 دہشتگرد ہلاک کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں اور دہشتگردوں کے خلاف تلاش اور کلیئرنس آپریشن بھی جاری رکھا جائے گا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق آپریشن ردالفتنہ 3 کے دوران اب تک 19 دہشتگرد ہلاک کیے جاچکے ہیں۔





