باجوڑ میں نوجوانوں کا عالمی دن، نوجوانوں کی صلاحیتیں نکھارنے کا عزم

محمد عباس

باجوڑ: یوتھ آفس باجوڑ کے زیر اہتمام نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع بھر سے بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔

سیمینار میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اسداللہ خان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ملکی ترقی میں نوجوان نسل کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔

ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر فواد اللہ نے بھی سیمینار سے خطاب کیا۔ انہوں نے نوجوانوں کی اہمیت، ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور انہیں مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

سیمینار کے دوران ملکی ترقی میں نوجوانوں کے کردار، انہیں درپیش مسائل اور ان کے ممکنہ حل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر نوجوانوں کو کھیلوں، تعلیم اور دیگر مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام پہنچا دیا

مقررین نے کہا کہ نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، انہیں بہتر مواقع، مناسب رہنمائی اور مثبت ماحول فراہم کرکے معاشرے اور ملک کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کرنے کے قابل بنایا جاسکتا ہے۔

ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر فواد اللہ نے کہا کہ ملک کی ترقی میں نوجوانوں کا کردار کلیدی ہے، اس لیے نوجوان مثبت سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

Scroll to Top