امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سلاڈو کے قریب فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا،حادثہ میں 2 افراد ہلاک ہو گئے ۔
فوجی حکام کے مطابق حادثے کے بعد بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی، ہیلی کاپٹر حادثے میں سوار دو افراد ہلاک ہوگئے، حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر اے ایچ 64 اپاچی تھا۔
یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز کے قریب امریکی گن شپ ہیلی کاپٹر تباہ، اندر کتنے افراد موجود تھے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
فوجی حکام نے مزید بتایا کہ فورٹ ہُڈ کرمنل انویسٹی گیشن ڈویژن نے تحقیقات شروع کردیں، ہیلی کاپٹر حادثے کی فوری وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔





