سعودی وزیر خارجہ سے ترک ہم منصب کا رابطہ، علاقائی صورتحال بارے تبادلہ خیال

سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو

ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے اپنے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے، اس موقع پر دونوں رہنماوں کے درمیان دوہ طرفہ تعلقات سمیت خطے کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا ہے ۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رابطے کے دوران سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ تعاون کے مواقع تلاش کیے گئے ۔

رپورٹ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی صورتحال اور سفارتی اقدامات کی سپورٹ کے لیے ان مشترکہ کوششوں پر بھی بات کی۔

 یہ بھی پڑھیں: سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم

وزرائے خارجہ کا کہنا ہے کہ خلیج عرب اور بحیرہ احمر میں آبی گزر گاہوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے اور فریڈم آف نیویگیشن کے ساتھ علاقائی سلامتی اور استحکام کو بر قرار رکھنے میں معاون ہیں۔

Scroll to Top