قلعہ عبداللّٰہ سے صبح سویرے افسوسناک خبر

قلعہ عبداللّٰہ میں گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 خواتین جاں بحق، باپ بیٹی زخمی

قلعہ عبداللّٰہ کے علاقے سیگی میں گاڑی پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو خواتین جاں بحق، باپ اور بیٹی زخمی ہوگئے۔

قلعہ عبداللہ پولیس  حکام  کے مطابق زخمی افراد کو تشویشناک حالت میں ٹراما سینٹر کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ کاروباری معاملات کے سلسلے میں دو روز قبل تحصیل گلستان آئے تھے اور گاڑی نہ رکنے پر ایک قبائلی گروہ نےفائرنگ کی تھی۔

 یہ بھی پڑھیں: کراچی میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 4 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

واضح رہے کہ سیگی کا علاقہ قبائلی دشمنیوں کے باعث عام افراد کی نقل و حرکت کیلئے نوگو ایریا ہے۔

Scroll to Top