مزدوروں کی قسمت کھل گئی؟ دیوار توڑی تو خزانہ نکل آیا

Pakistan SCO Summit 2026

بیلجیم میں ایک مکان کی مرمت کے دوران مزدوروں کو دیوار کے اندر سے سونے کی اینٹیں اور سکے مل گئے، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 90 لاکھ یورو یعنی 2 ارب 89 کروڑ پاکستانی روپے بتائی جا رہی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق حیران کن واقعہ مشرقی فلینڈرز کے شہر ڈیندرمونڈے میں پیش آیا، جہاں مزدور نئے سیوریج پائپ بچھانے کے لیے مکان میں کام کر رہے تھے۔ دیوار میں ڈرلنگ کے دوران انہیں سونے کی اینٹیں اور بڑی تعداد میں سکے ملے۔

خزانہ ملنے کے بعد سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ اتنی بڑی مالیت کا مالک کون ہوگا؟ مکان اس وقت ’سی اے ڈبلیو اوست فلاندرن‘ نامی فلاحی ادارے کی ملکیت ہے، جبکہ خزانہ دریافت کرنے والے مزدور بھی ممکنہ طور پر قانونی حق دار ہوسکتے ہیں۔

خزانہ دریافت کرنے والے مزدوروں میں 18 سالہ طالب علم کوبے بھی شامل تھا۔ انہوں نے کہا کہ ابتدا میں اسے لگا کہ وہاں عام سکے موجود ہیں، تاہم سونے کی اینٹ نظر آنے کے بعد انہیں اندازہ ہوا کہ یہ غیر معمولی خزانہ ہے۔ مزدوروں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 37 ہزار روپے سے تجاوز کر گیا

پولیس نے سونا قبضے میں لے کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے اور مزید خزانہ تلاش کرنے کے لیے تعمیراتی مقام پر جانے سے خبردار کیا ہے۔

بیلجیم کے قانون کے مطابق اصل مالک کو خزانہ واپس لینے کے لیے پانچ سال کا وقت دیا جاتا ہے۔ اگر اس عرصے میں کوئی دعویدار سامنے نہ آیا تو قانون کے تحت خزانہ دریافت کرنے والے اور جائیداد کے مالک کے درمیان تقسیم کیا جاسکتا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top