بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کے مطابق 9ویں اور 10ویں جماعت میں سب سے زیادہ طلبا اسلامیات کے مضمون میں ناکام ہوئے ہیں۔

میٹرک نتائج : پشاور بورڈ کے ہزاروں طالب علم آخر کس مضمون میں ناکام ہوئے؟

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کے مطابق 9ویں اور 10ویں جماعت میں سب سے زیادہ طلبا اسلامیات کے مضمون میں ناکام ہوئے ہیں۔

نتائج کے مطابق 9ویں جماعت میں 97 ہزار 950 طلبا نے امتحان میں شرکت کی، جن میں سے 57 ہزار 847 طلبا دسویں جماعت میں پروموٹ ہوئے۔ اسی طرح 10ویں جماعت کے امتحان میں 95 ہزار 496 امیدوار شریک ہوئے، جن میں سے 66 ہزار 988 کامیاب جبکہ 27 ہزار 788 ناکام قرار پائے۔

بورڈ کے اعداد و شمار کے مطابق اسلامیات وہ مضمون رہا جس میں سب سے زیادہ امیدوار ناکام ہوئے۔ 9ویں جماعت میں 9 ہزار 294 طلبا اسلامیات کے پرچے میں فیل ہوئے، جبکہ 10ویں جماعت میں 437 امیدوار اسی مضمون میں کامیابی حاصل نہ کر سکے، جس کے بعد دونوں جماعتوں میں اسلامیات میں ناکام ہونے والے امیدواروں کی مجموعی تعداد 9 ہزار 730 ہو گئی ہے۔

نتائج کے مطابق سائنس گروپ میں عمامہ علی نے 1,182 نمبروں کے ساتھ پہلی، سیدہ عتیقہ نے 1,087 نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ حریم خان نے 1,077 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں : ایبٹ آباد بورڈ نے بھی میٹرک نتائج جاری کر دیے

دوسری جانب آرٹس گروپ میں محمد ابوذر نے 1,088 نمبر حاصل کرکے پہلی، سائرہ ظفر نے 1,074 نمبروں کے ساتھ دوسری اور سیف ہمدان نے 1,062 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

Scroll to Top