پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا اسلام آباد سے گمشدہ ہونے والا پالتو کتا میکس مل گیا اور بحفاظت گھر پہنچ گیا۔
شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں میکس کے ملنے کی اطلاع دیتے ہوئے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی پوسٹ کو لائک، کمنٹ اور شیئر کیا۔
Max is found and safe at home! ❤️ Thank you so much to everyone who liked, commented, and shared. We couldn’t have done it without this incredible community! 🙏✨#MAX #CommunityPower #thankyou pic.twitter.com/sR47Ic8iPX
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) August 16, 2026
شاہد آفریدی نے کہا کہ میکس مل گیا ہے اور بحفاظت گھر پہنچ گیا ہے، انہوں نے کہا کہ اس شاندار کمیونٹی کے تعاون کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز شاہد آفریدی نے اپنے پالتو کتے کے اسلام آباد میں گم ہونے کی اطلاع دی تھی، انہوں نے کہا تھا کہ میکس کو انہوں نے خاندان کے ایک فرد کی طرح پالا ہے اور وہ صرف 30 دن کی عمر میں ایک شدید بیماری سے بھی صحت یاب ہوا تھا۔
Max was raised like family and survived severe illness at 30 days old. Our puppy Max is missing. If found, please keep him safe and help bring him home. Every share helps!
📞 +92 333 8198181 pic.twitter.com/xDCbiNT8Gk
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) August 15, 2026
سابق کپتان نے عوام سے اپیل کی تھی کہ اگر کسی کو میکس نظر آئے تو اسے محفوظ رکھیں اور اسے واپس گھر پہنچانے میں مدد کریں۔
یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی کا پالتو کتا اسلام آباد سے لاپتا، شہریوں سے مدد کی اپیل
میکس کے بحفاظت ملنے پر شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا صارفین اور ان تمام افراد کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے کتے کی تلاش میں ان کی مدد کی اور پیغام کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچایا۔





