لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، تباہی کا جشن بند کرو: ننگرہار کے شہری کی طالبان رجیم کی سالگرہ ریلی پر سخت تنقید، ویڈیو وائرل

Pakistan SCO Summit 2026

افغانستان کے صوبے ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں طالبان کے 15 اگست کے کنٹرول سے متعلق اقتدار کے دن کی مناسبت سے گاڑیوں کا ایک قافلہ سفید پرچم لہراتے ہوئے شہر کی شاہراہوں پر گزرتا دکھائی دے رہا ہے۔

ویڈیو بنانے والے مقامی افغان شہری نے پشتو زبان میں سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے طالبان پر شدید تنقید کی۔

شہری کا کہنا تھا کہ ایک طرف عام افغان باشندے شدید معاشی بدحالی، فاقہ کشی اور بے روزگاری سے بدحال ہیں جبکہ دوسری جانب طالبان شہروں میں قیمتی گاڑیوں اور سجے ہوئے قافلوں کے ذریعے نمائش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں طالبان رجیم کے مظالم سے عوام تنگ، کمانڈر کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی اس ویڈیو میں سڑک پر موجود عام شہریوں اور تاجروں کو اس پریڈ کو خاموشی اور شدید ناپسندیدگی کے ساتھ دیکھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

 

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top