پشاور اور سوات سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

پشاور اور سوات سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 187 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا میں پشاور، بونیر اور سوات سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے دوران بعض علاقوں میں لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔

دوسری جانب افغانستان کے دارالحکومت کابل اور صوبہ ہرات میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: انڈونیشیا کے ساحل کے قریب 7.7 شدت کا خوفناک زلزلہ، زمین لرز اٹھی، سونامی کی وارننگ جاری

ابتدائی اطلاعات کے مطابق اب تک زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

 

Scroll to Top