یو اے ای نے ایران کیساتھ تمام تجارتی وکاروباری اور مالی معاملات تاحکمِ ثانی معطل کر دیے

متحدہ عرب امارات نے ایران کیساتھ تمام تجارتی وکاروباری اور مالی معاملات معطل کر دیئے

متحدہ عرب امارات نے ایران کے ساتھ تمام تجارتی وکاروباری اورمالی معاملات تاحکمِ ثانی معطل کر دیئے، اماراتی وزارت خارجہ کے مطابق خطے میں کشیدگی علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے میں بڑھتی کشیدگی کے باعث یو اے ای حکومت نے ایران کیساتھ تمام معاملات تاحکم ثانی معطل کردیئے ہیں ۔

یہ فیصلہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

اماراتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ کشیدگی علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو نقصان پہنچا رہی ہے، دوسری جانب امارات کی وزارتِ دفاع نے بتایا تھا کہ ایران کی جانب سے متحدہ عرب امارات کی جانب 2 بیلسٹک میزائل داغے گئے۔

وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایک میزائل متحدہ عرب امارات کی سمندری حدود کے اندر جبکہ دوسرا سمندری حدود سے باہر گرا، متحدہ عرب امارات کسی بھی قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

Scroll to Top