- وزیر داخلہ محسن نقوی کی میانوالی میں شہید میجر احسان کی رہائشگاہ آمد، اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
محسن نقوی نے شہید میجر احسان کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی، شہید میجر احسان کے والد کے بلند حوصلے اور جذبے کو سراہا، ،وزیرداخلہ نے شہید کے بچوں کو دلاسہ دیا۔
انہوں نے کہا کہ میجر احسان نے شمالی وزیرستان میں خوارج کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ نے شہید میجر احسان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا، اور شہید میجر احسان کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید میجر احسان کے والد کے بلند حوصلے اور جذبے کو سراہا اور شہید میجر احسان کے بچوں کو دلاسہ دیا اور شفقت کا اظہار کیا ۔
محسن نقوی نے کہا کہ شہید میجر احسان کا عزم اور جذبہ ہی قوم کی اصل قوت ہے، شہید میجر احسان سمیت ہمارے شہداء کے خون کا ایک ایک قطرہ وطن کے تحفظ کی ضمانت ہے۔
انھوں نے کہا کہ میجر احسان نے اپنی قیمتی جان وطن پر نچھاور کی اور شہادت کا بلند رتبہ پایا،شہید میجر احسان ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔





