نئے صوبوں سے متعلق عوام کا جو فیصلہ ہوگا پیپلز پارٹی ساتھ کھڑی ہوگی، بلاول بھٹو زرداری

نئے صوبوں سے متعلق عوام کا جو فیصلہ ہوگا پیپلز پارٹی ساتھ کھڑی ہوگی، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں نئے انتظامی یونٹس اور چھوٹے صوبوں کے قیام سے متعلق اپنی پارٹی کا موقف مکمل طور پر واضح کر دیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اس معاملے پر اپنا موقف دیانتداری سے پیش کیا ہے اور آئندہ بھی صرف عوامی منشا اور اتفاقِ رائے سے لیے گئے فیصلوں کا ساتھ دے گی۔

اعلیٰ ترین سیاسی قیادت کی جانب سے سامنے آنے والا یہ بیان ان تمام قیاس آرائیوں اور تاثر کی نفی کرتا ہے کہ پیپلز پارٹی انتظامی تبدیلی یا نئے صوبوں کی تشکیل کی مطلق مخالف ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا یہ بیان ترجمان پاک فوج کے اس موقف سے کامل ہم آہنگی ظاہر کرتا ہے جس میں انہوں نے واضح کیا تھا کہ ملک میں گڈ گورننس کے لیے کوئی بھی انتظامی ری سیٹ آئینی حدود اور عوام کی منشا کے مطابق ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری، گوگل جیمنائی ایک سال مفت ملے گا

Scroll to Top