ایرانی وزیر خارجہ کا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ایرانی وزیر خارجہ کا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، ایرانی میڈیا کے مطابق اس ٹیلیفونک گفتگو کے دوران خطے کی موجودہ صورتحال کے مختلف زاویوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گفتگو کے دوران علاقائی صورتحال پر غور کرنے کے ساتھ ساتھ اہم سفارتی رجحانات پر بھی آرا کا تبادلہ کیا گیا۔

میڈیا رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے خطے کے امور کے لیے سیاسی اور سفارتی حل تلاش کرنے کی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

 یہ بھی پڑھیں : پاکستان اسلامی دنیا کا عظیم اثاثہ، فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کا کردار قابل تعریف ہے، ایران

ایرانی میڈیا نے مزید بتایا کہ اس موقع پر دوطرفہ مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Scroll to Top