محمد اعجاز آفریدی
حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ لیبر نے 13 افسران و اہلکاروں کے فوری تبادلوں اور تعیناتیوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر کشمالہ اقبال کو چارسدہ روڈ پشاور سے حیات آباد کمرشل جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر مدثر احمد کو رجسٹریشن سیکشن ہیڈ آفس سے چارسدہ روڈ پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کلیم اللہ کو یونیورسٹی روڈ پشاور سے ایبٹ آباد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نور محمد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فواد صدیقی کو انڈسٹریل اسٹیٹ حطار سے بالترتیب یونیورسٹی روڈ پشاور اور پشاور سٹی تعینات کیا گیا ہے۔
اسی طرح اسسٹنٹ ڈائریکٹر مامون ظفر کو پشاور سٹی سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایڈمن) ہیڈ آفس پشاور اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر بصیر اللہ کو بونیر سے ورسک روڈ پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ ساجد علی خان کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایڈمن) (او پی ایس) ہیڈ آفس پشاور سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر (او پی ایس) انڈسٹریل اسٹیٹ حطار، اسسٹنٹ ظفر علی کو پے آفس سوات سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر (او پی ایس) بونیر، اسسٹنٹ ودود شاہ کو پی اے ٹو ڈائریکٹر ایڈمن ہیڈ آفس پشاور سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر (او پی ایس) مہمند، اور اسسٹنٹ عبدالقیوم کو پے آفس بنوں سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر (او پی ایس) کرک کے عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان کوہسپتال کب منتقل کیا جائے گا؟تفصیلات سامنے آ گئیں
اس کے علاوہ اسسٹنٹ محمد عابد جو کہ ایبٹ آباد کے خالی عہدے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر (او پی ایس) کے فرائض انجام دے رہے تھےانہیں اب ضلع خیبر میں اسی عہدے پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ کمپیوٹر آپریٹر مسعود الرحمٰن کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر (او پی ایس) رجسٹریشن سیکشن ہیڈ آفس پشاور کا اضافی چارج تفویض کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تبادلے و تعیناتیاں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔





