ایران کے خلاف امریکی اقتصادی پابندیوں کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں 2.20 ڈالر یعنی 2.4 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 93.82 ڈالر فی بیرل ہوگئی ۔
دوسری جانب امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 2.33 ڈالر اضافے کے بعد 88.16 ڈالر فی بیرل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے فہرست امریکہ کے حوالے، ایران کا ’’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘‘ کے نکات پر مکمل عمل درآمد کا مطالبہ
رپورٹ کے مطابق دونوں اہم عالمی بینچ مارکس کی قیمتیں 24 جولائی کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں اور مسلسل پانچویں سیشن میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔





