خیبر: ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ کے علاقے قمبر خیل میں لین دین کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک راہ گیر بچہ زخمی ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لین دین کے تنازع پر پیش آیا، جس میں تین افراد کو نشانہ بنایا گیا۔ فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہ گیر بچہ بھی زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : تیراہ میں ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز کیلئے این او سی کی شرط ختم
پولیس کے مطابق مقتولین میں سے دو کا تعلق ایک گروپ جبکہ ایک مقتول کا تعلق دوسرے گروپ سے بتایا جاتا ہے۔
پولیس نے مقتولین کی لاشیں اور زخمی بچے کو اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ واقعے کے محرکات اور فائرنگ میں ملوث افراد سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔





