سوشل میڈیا پر پنجاب پولیس کے سابق آئی جی ڈاکٹر عثمان انور کو انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبر پختونخوا پولیس تعینات کیے جانے کے حوالے سے گردش کرنے والی خبریں اور نوٹیفکیشن مکمل طور پر جعلی اور من گھڑت ثابت ہوئے ہیں۔
پختون ڈیجیٹل نے اس معاملے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے سرکاری اور انتظامی سطح پر تحقیقات اور تصدیق کا عمل مکمل کیا۔
تحقیقات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن یا وفاقی حکومت کی جانب سے ڈاکٹر عثمان انور کی بطور آئی جی خیبر پختونخوا پولیس تعیناتی کا کوئی بھی باضابطہ مراسلہ یا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر جو دستاویز وائرل کی جا رہی ہے وہ سراسر جعلی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : راولپنڈی میں فوج کی تعیناتی سے متعلق سیاسی قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں،سینئر صحافی منیب فاروق
متعلقہ حکام اور ذرائع سے کیے گئے رابطوں میں اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ یہ محض ایک افواہ ہے۔ حکام کی جانب سےعوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ایسی غیر تصدیق شدہ اور جعلی اطلاعات پر کان نہ دھریں۔





