راولپنڈی میں فوج کی تعیناتی سے متعلق سیاسی قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں،سینئر صحافی منیب فاروق

سینئر صحافی اور تجزیہ کار منیب فاروق نے دعویٰ کیا ہے کہ ضلع راولپنڈی میں پاک فوج کی تین کمپنیوں کی تعیناتی ایک معمول کا انتظامی عمل ہے اور اسے کسی بھی سیاسی سرگرمی یا عنصر سے جوڑنا بالکل بلاجواز ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے ایک بیان میں معتبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ فوج کی یہ تعیناتی خالصتاً روٹین کے امور کا حصہ ہے جس کا تعلق علاقے میں اہم شخصیات (وی آئی پیز) کی نقل و حرکت اور سیکیورٹی انتظامات سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب بار کونسل نے پی ٹی آئی کے سیاسی پروپیگنڈے سے لاتعلقی اختیار کرلی

انہوں نے کہا کہ اس انتظامی اقدام کو کسی قسم کے سیاسی تناظر میں دیکھنا یا اسے کسی سیاسی بیانیے سے مشروط کرنا حقیقت کے برعکس ہے۔

Scroll to Top